علی پور چٹھہ کے قریب بس الٹنے سے متعدد افراد زخمی

تفصیلات کے مطابق پھالیہ سے لاہور جانے والی مسافر بس بارش سے پھسلن کے باعث علی پور چٹھہ کے قریب الٹ گئی ،جس کے نتیجہ میں 20 مسافر زخمی ہو گئے تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ امدادی ٹیم اور پولیس اہلکار حادثے کی جگہ پر فوری طور پر پہنچ گئے اور زخمیوں کو سول ہسپتال علی پور چٹھہ اور گوجرانوالہ منتقل کر دیا گیا۔ اسپتال ذرائع کے مطابق کسی مسافر کو بھی کوئی شدید چوٹ نہیں لگی ۔