نویں اور دسویں کے سالانہ امتحانات ملتوی
حیدرآباد تعلیمی بورڈ کے تحت نویں اور دسویں کے سالانہ امتحانات کورونا وائرس کی وجہ سے ملتوی کر دئے گئے ۔ذرا ئع کے مطابق ناظم امتحانات ڈاکٹر مسرور احمد زئی کے مطابق حیدرآباد تعلیمی بورڈ کے تحت رواں ماہ کی 17 تاریخ سے منعقد ہونے والے نویں اور دسویں کے سالانہ امتحانات کورونا وائرس کی وجہ سے ملتوی کر دیے گئے ہیں نئی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔