چین کے شہر ووہان میں معمولات زندگی بتدریج بحال
چین نے اعلان کیا ہے کہ کورونا وائرس سے متاثرہ شہرووہان میں معمول کی زندگی بتدریج بحال ہورہی ہے۔ بڑی کمپنیوں کے دفاتر میں کام کاج بھی شروع کر دیا گیا ہے۔ چین کے صدر سمیت اعلیٰ حکام نے حال ہی میں اس شہر کا دورہ بھی کیا تھا اور ان کا کہنا تھا کہ یہاں کورونا وائرس کی صورتحال قابو میں ہے۔جنوری سے اس شہر کو بند کردیا گیا تھا۔