یوسف رضاگیلانی کےسات ووٹ ناجائز طریقے سے مسترد کیے گئے,ےعدالت جانےکافیصلہ کیاہے: بلاول بھٹوزرداری
اسلام آباد: پیپلزپارٹی نے چیئرمین سینیٹ کےانتخابات کےنتائج کوچیلنج کرنےکااعلان کردیا۔چیئرمین پیپلز پارٹی کا کہنا ہے کہ پی ڈی ایم قیادت سےمشاورت کے بعد عدالت جانےکافیصلہ کیاہے ۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتےہوئے پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹوزرداری نےکہامریم نواز ودیگر پی ڈی ایم قیادت سےمشاورت کےبعدعدالت جانےکافیصلہ کیاہے۔ہمیں امیدہے عدالت سےانصاف ملےگا۔ ہائیکورٹ ہمارے حق میں فیصلہ دےگی۔بلاول بھٹو زرداری نےکہا کہ صادق سنجرانی کو ایک بار پھر مسلط کیاگیاہے۔ یوسف رضاگیلانی کےسات ووٹ ناجائز طریقے سے مسترد کیے گئے۔مسترد شدہ ووٹوں کو گنا جائے تو یوسف رضا گیلانی جیت چکے ہیں۔
انہوں نےبتایاکہ پی ڈی ایم کے پلیٹ فارم پرعدم اعتماد پرمشاورت کررہے ہیں۔