ایک ہفتے میں انڈے 16 روپے 38 پیسے فی درجن مہنگے ہوگئے
ادارہ شماریات نے مہنگائی پر ہفتہ وار اعداد و شمار جاری کردیے ہیں, ایک ہفتے کے دوران انڈے 16 روپے 38 پیسے فی درجن مہنگے ہوئے، چینی کی اوسط فی کلو قیمت میں ایک روپے 68 پیسے اضافہ ہوا، تازہ دودھ دہی، گھی سمیت 26 اشیاء ضروریہ مہنگی ہوئی،7 اشیاء کی قیمتوں میں کمی اور 18 میں استحکام رہا، ہفتہ وار مہنگائی کی شرح 13.48 فیصد رہی۔