پی ڈی ایم کی چیئرمین سینیٹ کا الیکشن عدالت میں چیلنج کرنے کیلئے درخواست تیار
سلام آباد : چیئرمین سینیٹ کا الیکشن اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کرنے کیلئے درخواست تیارکرلی گئی ، دستاویزات ملتے ہی آج پی ڈی ایم سینیٹ الیکشن چیلنج کرے گی۔ تفصیلات کے مطابق چیئرمین سینیٹ کا الیکشن عدالت میں چیلنج کرنے کیلئے فاروق ایچ نائیک نے درخواست تیار کرلی، فاروق ایچ نائیک پی ڈی ایم کی جانب سے درخواست اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر کریں گے۔ دستاویزات ملتے ہی آج پی ڈی ایم سینیٹ الیکشن چیلنج کرے گی، درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ نام پر مہر لگانا مسترد نہیں کیا جا سکتا، اسلام آباد ہائیکورٹ آئینی درخواست کو سن کر فیصلہ کرے۔