لاہور: لڑکی اور لڑکے کو کھلے عام ایک دوسرے کو شادی کےلیے پروپوز کرنا مہنگا پڑ گیا , یونیورسٹی انتظامیہ نےدونوں کو یونیورسٹی سے نکال دیا
لاہور کی نجی یونیورسٹی میں لڑکی اور لڑکے کو کھلے عام ایک دوسرے کو شادی کےلیے پروپوز کرنا مہنگا پڑ گیا جب کہ اس واقعے کی ویڈیو وائرل ہونے پر انتظامیہ نے دونوں کو یونیورسٹی سے نکال دیا۔ نجی یونیورسٹی میں لڑکی اور لڑکے نے اپنے ساتھیوں کے سامنے ایک دوسرے کو شادی کےلیے پروپوز کیا ، لڑکی نے لڑکے کو پھول پیش کیے اور شادی کی پیشکش کی۔لڑکے نے خوشی خوشی پیشکش قبول کی اور اس موقع پر موجود ساتھی طلبہ تصویریں بناتے رہے، پروپوزل قبول ہونے پر طلبہ نے خوشی سے نعرے لگائے۔اس حوالے سے جاری نو ٹیفکیشن کےمطابق یونیورسٹی انتظامیہ نے لڑکی اورلڑکے سے جواب طلبی کی مگر وہ پیش نہ ہوئے جس کے بعد انتظامیہ نے یک طرفہ کارروائی کرتے ہوئے دونوں کو یونیورسٹی سے نکال دیا۔