کندھ کوٹ میں اغوا کیے گئے 2 پولیس اہلکار بازیاب

کندھ کوٹ پولیس نے ڈاکوں کی جانب سے چیک پوسٹ پر حملہ کرکے اغوا کیے گئے 2اہلکاروں کوبازیاب کرالیا۔ ایس ایس پی کندھ کوٹ کے مطابق ڈاکوئوں سے مقابلے کے بعد اہلکاروں کوبازیاب کرایا گیا، جوابی فائرنگ میں بھیوگینگ کے ڈاکواہلکاروں کو چھوڑکرفرار ہوگئے۔ ایس ایس پی کا کہنا ہے کہ فرار ہونے والے ڈاکوئوں کی گرفتاری کے لیے گھرگھرتلاشی جاری ہے، اہلکاروں کی بازیابی کے لیے کچے کیدرانی مہر میں آپریشن کیا گیا جس دوران ڈاکوؤں کے ٹھکانوں کوگراکرآگ لگا دی۔ واضح رہے کہ اہلکار عبدالغفار اور سجادجکھرانی کو2 روز قبل دوڑ چیک پوسٹ سے اغوا ء کیا گیا تھا۔