اسلام آباد پولیس عمران خان کے وارنٹ گرفتاری لے کر لاہور پہنچ گئی

عمران خان کی گرفتاری عدالتی حکم پر ہو گی۔اسلام آباد پولیس ٹیم کے مطابق عمران خان کی گرفتاری کے لیے پولیس کی اضافی نفری درکاری ہے۔اب سے کچھ دیر قبل خاتون جج زیبا چوہدری کو دھمکی دینے کے کیس میں سابق وزیر اعظم اور چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست مسترد کرتے ہوئے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے گئے۔