پشاورمیں رنگ روڈ پرمال منڈی کے قریب بم دھماکے میں سات افراد زخمی ہوگئے،پشاورمیں پانچ روز کے دوران ہونے والا یہ پانچواں دھماکہ ہے۔

ذرائع کےمطابق دھماکے میں پولیس چوکی کو نشانہ بنایا گیا جس سے چوکی تباہ ہوگئی، واقعے میں سات افراد زخمی ہوگئے، اطلاع ملتے ہی پولیس اور امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پنہچ گئیں اورزخمیوں کو فوری طبی امداد کے لئے لیڈی ریڈنگ ہسپتال منتقل کیا۔ دوسری جانب سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر حادثہ کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق دھماکے میں پانچ کلو بارودہ مواد استعمال کیا گیا۔