مسلم لیگ ہم خیال کے رہنما عطامانیکا نے پارٹی کے جنرل سیکرٹری ہمایوں اخترخان سے ملاقات کے بعد پنجاب کی صدارت سے استعفیٰ واپس لے لیا ہے

لاہورمیں مسلم لیگ ہم خیال کے رہنما ہمایوں اخترسے ہونے والی ملاقات میں ہمایوں اخترخان نے عطا مانیکا کے تحفظات دورکرتے ہوئے کہا کہ عطا مانیکا کی پارٹی کے لیے خدمات کوقدرکی نگاہ سے دیکھتے ہیں، عطا مانیکا اب بھی پارٹی کیلئے قابل احترام اورمسلم لیگ ہم خیال پنجاب کے صدرہیں، اس موقع پرہم خیال رہنما عطاناینکا نے پنجاب کی صدارت سے اپنا استعفی واپس لینے کا اعلان کردیا اورکہا کہ ان کی پارٹی مسلم لیگ نون سے پارلیمنٹ کے اندر اورباہرہرقسم کا تعاون کرے گی اورسیاسی جدوجہد میں ان کے شانہ بشانہ چلے گی