یمن میں دو امریکی ڈرون حملوں کے نتیجے میں القاعدہ کے سترہ ارکان ہلاک ہوگئے۔

مقامی عسکری حکام کا کہنا ہے کہ جنوبی یمن میں امریکی ڈرون طیاروں کے دو حملوں میں القاعدہ کے سترہ مشتبہ ارکان ہلاک ہوگئے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ پہلا امریکی ڈرون حملہ صنعاء میں ہوا جس میں چھ شدت پسند ہلاک ہوئے جبکہ دوسراحملہ ایک کار پرکیا گیا جس کےنتیجے میں القاعدہ کے پانچ ارکان مارے گئے۔ واضح رہے کہ گزشتہ دو ہفتوں میں مشتبہ امریکی فضائی حملوں میں جنوبی یمن میں کم از کم تین سینئر القاعدہ ارکان ہلاک ہو گئے ہیں۔