لوری سننے والے بچے زیادہ خوش رہنے کے ساتھ ساتھ بہترطریقے سے اپنی بات دوسروں تک پہنچانے کی صلاحیت رکھتے ہیں

کینیڈا کی ایم سی ماسٹر یونیورسٹی کے طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ ننھے بچوں کو سنائی جانے والی لوری انکی صحت پر بھی اثر انداز ہوتی ہے.ماہرین کا کہنا ہے کہ لوری یاکسی بھی قسم کی نظمیں سننے والے بچے دوسرے بچوں کی نسبت خوش بھی رہتے ہیں،اورچلنے پھرنے سے قبل ہی اشاروں سے اپنی بات دوسروں کوبہتر طریقے سے سمجھا سکتے ہیں،ماہرین کا کہنا ہے لوری اور نظموں کے علاوہ بازاروں میں ملنے والی موسیقی گیمزبھی بچوں کے لئے فائدہ مند ہیں،