کشمیر،گلگت بلتستان، مالاکنڈ، ہزارہ، کوہاٹ،ڈی آئی خان اوربنوں ڈویژن میں کہیں کہیں بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ دوسے تین روز کے دوران ملک کے بالائی علاقوں میں تیزہواؤں اورگرج چمک ساتھ بارش کا امکان ہے۔ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران پنجاب، خیبرپختونخوا کے بعض علاقوں میں گرد آلود ہوائیں چلنے کا امکان ہے جبکہ ملک کے جنوبی علاقوں میں گرمی کی شدت مزید چوبیس گھنٹوں تک برقرار رہے گی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق شمال مشرقی بلوچستان کشمیراوراس سے ملحقہ پہاڑی علاقوں میں چند ایک مقامات پرتیزہوائیں چلنے کے علاوہ گرج چمک کے ساتھ بارش امکان ہے۔