عالمی گولڈ مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں استحکام رہا تاہم اس کے باوجود ملک بھر میں فی تولہ سونا دو سو روپے مہنگا ہوگیا

آج انٹرنیشنل گولڈ مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت بغیر کسی کمی بیشی کے پندرہ سواسی ڈالر پر برقرار رہی، عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں تبدیلی نہ ہونے کے باوجود پاکستان میں فی تولہ سونا دو سو روپے بڑھ کر پچپن ہزار ایک سو روپے کا ہوگیا۔ ملک بھر میں دس گرام سونے کی قیمت بھی ایک سو اکہتر روپے اضافے کے بعد سینتالیس ہزار دو سو اٹھائیس روپے ہوگئی۔گولڈ ڈیلرز کا کہنا ہے کہ پاکستان میں سونا انڈر کاسٹ رکھا گیا تھا جس کی وجہ سے عالمی مارکیٹ میں سونا مہنگا نہ ہونے کے باوجود پاکستان میں آج سونے کے دام بڑھ گئے ۔دوسری جانب آج ملک میں ایک تولہ چاندی دس روپے اضافے کےبعد نو سو اسی روپے میں فروخت ہوئی۔