بھارت نے امریکی کمپنی سے تیس ارب روپے کی ایک سو پینتالیس چھوٹی توپیں خریدنے کی منظوری دے دی ہے

غیرملکی خبر ایجنسی نے بھارتی وزارت دفاع کے حکام کے حوالے سے بتایا ہے کہ بھارت نے امریکی کمپنی بی اے ای سسٹم ان کارپوریشن سے چھوٹی توپ یا انتہائی ہلکی ہاوٴٹزر گنز خریدنے کامعاہدہ کیا ہے۔ تیس ارب روپے سے ہاوٴٹزآرٹلری گنزکی خریداری بھارتی حکومت کی جانب سے جنگی سازوسامان کواپ گریڈ کرنے کے اقدامات کاحصہ ہے۔ بھارتی حکام کے مطابق ہاوٴٹزر کی رینج تیس کلو میٹر ہے اور اسے بھارتی فوج کے ماوٴنٹین آرٹلری ڈویژن کے حوالے کیا جائے گا۔