بجلی کے مسئلے پر ہمیں حکومت سے علیحدہ ہونے پر مجبور نہ کیاجائے، بجلی مہیا نہیں کریں گے تو ووٹ کیسے مانگیں گے۔ چوہدری پرویزالٰہی

راولپنڈی میں ورکرکنونشن سے خطاب کرتے ہوئے چوہدری پرویزالٰہی کا کہنا تھا کہ شہبازشریف پنجاب کے اپنے حصے کے پیسے ادا کریں تو لوڈشیڈنگ ختم ہوسکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کوبھی واضح کردیا ہے کہ بجلی کے مسئلے پر ہمیں راستے الگ کرنے پر مجبور نہ کیاجائے، عوام کوبجلی نہ دی توووٹ کیسے ملیں گے مسلم لیگ نون کوتنقید کا نشانہ بناتے ہوئے قاف لیگ کے رہنما نے کہا کہ خودساختہ وزیراعلٰی نے اربوں روپے تندوروں میں جھونک دئیے ہیں، صوبے میں گورننس ٹھیک کرنے کی بجائے شہبازشریف اپنی سیاسی دکانداری چمکانے میں مصروف ہیں۔ انکا کہنا تھا کہ شریف برادران کو پتہ ہی نہیں کہ غریب کے مسائل کیا ہوتے ہیں۔ پرویزالہی نے کہا کہ آج کوئی اچھا پولیس آفیسر اور بیوروکریٹ خودساختہ وزیراعلی کے ساتھ کام کرنے کو تیارنہیں ہے۔