ایک بڑا ڈاکو ملک کا صدر بن کر بیٹھا ہے جبکہ وزیراعظم اس کے محافظ ہیں،چند روز میں عوام کو بتاؤں گا کہ نون لیگ اسمبلیوں سے مستعفٰی کیوں نہیں ہو سکتی. عمران خان
اسلام آباد میں خواتین ونگ کے زیراہتمام تحریک انصاف کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ سیاسی مافیا کے دن گنے جا چکے ہیں اس لیے تمام کرپٹ ٹولہ اکٹھا ہو چکا ہے اور یہ ٹولہ سپریم کورٹ کو نیچا دیکھنا چاہتا ہے مگرسونامی کے آگے کوئی نہیں ٹھہرسکے گا۔ انہوں نے کہا کہ ملک کے امیراورغریب آدمی کے لیے قانون بھی الگ الگ ہے جبکہ ایک بڑا ڈاکو ملک کا صدربن کربیٹھا ہوا اوروزیراعظم محافظ بن کر،انہوں نے مسلم لیگ نون کو وارننگ دیتے ہوئے کہا کہ میاں صاحب اگر اصلی شیر ہیں تو اسمبلیوں سے استعفٰی دیکر باہر آئیں ورنہ چند روز میں عوام کو بتادوں گا کہ آپ استعفے کیوں نہیں دے رہے، عمران خان نے کہا کہ تحریک انصاف خواتین سمیت تمام کمزور طبقے کو قانونی مد فراہم کریں گی۔ اس موقع پرپارٹی کے صدرجاوید ہاشمی نے کہا کہ وہ زندگی کی آخری سانس تک عمران خان کا ساتھ دیں گے جبکہ فوزیہ قصوری کا کہنا تھا کہ آج خواتین نے ثابت کردیا کہ وہ بھی تبدیلی کے لیے عمران خان کے ساتھ ہیں۔