جونیئرایشیا کپ ہاکی ٹورنامنٹ میں ملائیشیا نے پاکستان کو ہرا کر پہلی مرتبہ گولڈ میڈل حاصل کرلیا۔

ملائیشیا کےشہر کوالالمپور میں ہونے والے جونیر ہاکی ایشیا کپ کے فائنل میں ملائشیا نے پاکستان کو زبردست ٹکر دی۔ کھیل کے پہلے منٹ میں ملائیشیا کی جانب سے فیصل سری نے پہلا گول کیا، سترویں منٹ پرسیامم خان نےدوسرا گول کرکے اپنی ٹیم کیلئے دو صفر کی برتری حاصل کرلی جو پہلے ہاف تک برقرار رہی۔ دوسرے ہاف میں پاکستان کو گول کرنے کے کئی مواقع ملے۔ جس کا فائدہ اٹھاتے ہوئے محمد عرفان نے ایک گول کیا۔ قومی ٹیم نے ملائیشین گول پر بھرپور حملےکئے تاہم مقابلہ برابر کرنے میں ناکام رہی۔ واضح رہے کہ ملائیشیا نے جونیئرایشیا کپ ہاکی ٹورنامنٹ پہلی مرتبہ جیتا ہے جبکہ پاکستان یہ اعزاز پہلے بھی حاصل کرچکا ہے۔