قائم علی شاہ آئی جی سندھ ۔ وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ اسلام آباد سے کراچی پہنچے تو آئی جی کے ہمراہ صفورہ گوٹھ کا دورہ کیا شاہ صاحب دورے کے بعد جذباتی ہوئے تو غصے میں آئی جی سندھ کو ہی فارغ کر ڈالا، مگر ان کا یہ غصہ وقتی ہی تھا کیونکہ بعد میں قائم علی شاہ نے یوٹرن لیتے ہوئے جذبات میں کیا ہوا فیصلہ واپس لے لیا ترجمان وزیراعلیٰ سندھ کے مطابق آئی جی سندھ غلام حیدر جمالی پر اعتماد ہے، آئی جی سندھ اور ان کی ٹیم نے کئی اہم کیسز حل کیے ہیں، اور وہ بہت اچھا کام کر رہے ہیں ترجمان کے مطابق غلام حیدرجمالی اپنےعہدے پرکام کرتےرہینگے، حکومت سندھ کا مکمل تعاون انہیں حاصل ہے،