نوازشریف کوپارلیمنٹ کاادراک ہی نہیں،حکومت اوروزیراعظم گھبرائے وئے ہیں،حکومتی صفوں میں دل شکنی نظرآتی ہے:اعتزازاحسن
پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سینیٹ میں قائد حزب اختلاف اعتزاز احسن کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کو غلط مشورے دیے جارہے ہیں،،، پارلیمنٹ وہ فورم ہے جہاں سے وزیراعظم کو ریلیف مل سکتا ہے، پارلیمنٹ کا فورم وزیر اعظم کے لیے اہمیت رکھتا ہے، توقع تھی کہ جمعہ کےدن وزیراعظم ایوان میں آئیں گے،لیکن وزیراعظم کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ اس گلی نہ جاؤ ورنہ پھنس جاؤگے۔۔ وزیراعظم کوپہاڑا پڑھایا جارہا ہے کہ پیرکو انہیں کیابات کرنی ہے انہیں بتایا گیا ہے کہ رات کو سونے سے پہلےتین مرتبہ تقریرپڑھیںاعتزاز احسن کا کہنا تھا کہ سینیروزرا کی حاضری اب پیرکو لگے گی، آج چوتھا دن ہے حکومت قومی اسمبلی میں اپنا کورم پورا نہیں کرپارہی، وزیراطلاعات بھی پیچھے چلے گئے ہیں، وزیردفاع اوروزیرداخلہ بھی خاموش ہیں، اب سینیروزیربھی خاموش ہیں کوئی وزیراعظم کا دفاع نہیں کررہا، حکومتی صفوں میں دل شکنی نظرآتی ہے، پیر کو ہونے والےاجلاس میں نئی حکمت عملی اپنائیں گے،، ہمارا ردعمل اورپالیسی کیا ہوگی،وزیراعظم کی بات کے بعد ہوگی۔