قومی اسمبلی میں وزیراعظم نواز شریف کےنہ آنےکی وجہ سےاپوزیشن اراکین اجلاس سےواک آؤٹ کر گئے
قومی اسمبلی کا اجلاس سپیکر سردار ایاز صادق کی زیر صدارت شروع ہوا تو وزیراعظم نواز شریف کے ایوان میں نہ آنے پر اپوزیشن ارکین نے اجلاس سے واک آؤٹ کردیا۔۔۔ عوامی مسلم لیگ، تحریک انصاف، اے این پی سمیت متحدہ اپوزیشن کے ارکین نے ایوان سے واک آؤٹ کیا۔پیپلز پارٹی کے رکن سید نوید قمر کا کہنا تھا کہ وزیراعظم ایوان میں حاضر نہیں ہوئے اس لئے ہم بھی بیٹھے کیلئے تیار نہیں، اپوزیشن کے سات سوالات کا جواب دینا حکومت کی ذمہ داری ہے، وزیراعظم جب تک ایوان میں آکر سوالات کا جواب نہیں دیتے اپوزیشن واک آؤٹ کرتی رہے گی، سوالات کے جواب ملنے تک اپوزیشن ایوان میں نہیں بیٹھے گی۔ تحریک انصاف کے رکن امجد نیازی نے کورم کی نشاندہی کی، جس کے بعد اجلاس کی کارروائی کچھ دیر کیلئے معطل کردی گئی۔