گوجرانوالہ میں محکمہ لا ئیوسٹاک نے1000لیٹرمضرصحتMILKنہرمیں بہادیا۔کارروائی میں ایک ملزم کوبھی گرفتارکرلیاگیا۔
پنجاب کے مختلف شہروں میں محکمہ لائیو سٹاک کی ٹیمیں مضرصحت دودھ بیچنے والے افرد کیخلاف کارروئیوں کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں۔ گوجرانولہ میں محکمہ لائیوسٹاک کی ٹیم نے علی پور روڈ پر مضر صحت دودھ لیجانے والے افراد کو پکڑلیا۔ کارروائی کے دوران ایک ہزار لیٹر مضر صحت دودھ قبضے میں لیکر نہر میں بہا دیا گیا۔ محکمہ لائیو سٹاک کے مطابق مضر صحت دودھ شہر کے مختلف علاقوں میں سپلائی کیا جانا تھا۔ لائیو سٹاک کی ٹیم نے کارروائی کے دوران ایک ملزم کو پولیس کے حولے کردیا۔