گھوٹکی کےمختلف علاقوں میں پولیس نےسرچ آپریشن میں6اشتہاریوں کوگرفتار کرلیا
گھوٹکی اوراوباڑو کے مختلف علاقوں میں پولیس نے اشتہاری ملزمان کیخلاف کامیاب کارروائیاں کیں۔ سرچ اینڈ سٹرائیک اپریشن کے دوران چھ مفرور اشتہاری ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔ ملزمان کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد کرلیا۔ پولیس کے مطابق ملزمان اغوا برائے تاوان،ڈکیتی، اورقبائلی تصادم کے مقدمات میں مطلوب تھے۔ پولیس حکام نے خطرناک اشتہاریوں کی گرفتاری کو بڑی کامیابی قرار دیا ہے۔ ملزمان کوتفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔