کوئٹہ اورگردونواح میںeartquakeکےجھٹکےمحسوس کئےگئےجس سےشہریوں میں خوف وہراس پھیل گیا
کوئٹہ اور دیگر قریبی علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔ ریکٹراسکیل پر زلزلے کی شدت پانچ اعشاریہ پانچ ریکارڈ کی گئی۔ زلزلے سے عمارتیں لرزگئیں۔ زلزلے کے جھٹکے محسوس ہوتے ہی شہریوں میں خوف وہراس پھیل گیا اور شہری کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلہ انچاس کلومٹر گہرائی سے آیا۔ زلزلے کا مرکز چمن سے چوبیس کلومیٹر جنوب میں تھا۔