چیفJusticeنےپاناما لیکس کی تحقیقات کیلئےجوڈیشل کمیشن بنانےسےانکار کرد
حکومت اور اپوزیشن میں ٹی او آرز پر کھنچا تانی ختم نہ ہوئی لیکن پاناما لیکس پر سپریم کورٹ کو لکھے گئے حکومتی خط کا جواب آگیا ،چیف جسٹس انور ظہیر جمالی نے جوڈیشل کمیشن بنانے سے انکار کر دیا۔۔۔رجسٹرار سپریم کورٹ نے سیکریٹری قانون کو خط کے ذریعے آگاہ کردیا ہے سپریم کورٹ نے اپنے جواب میں کہا ہے کہ جو ٹرمز آف ریفرنس دئیے گئے ان کے بنانے میں سالوں لگ جائیں گے ٹی او آرز میں شخصیات کا نام نہیں دیا گیا، انفرادی،خاندانوں اور گروپوں کی فہرست فراہم کیجائےجن کیخلاف تحقیقات کی جانی ہے،چیف جسٹس انور ظہیر جمالی نے کہا ہے کہ جب تک مناسب قانون سازی اور ٹی او آرز طے نہیں ہوتے کمیشن نہیں بنایا جائے گا کمیشن کی تشکیل کےلیے باقاعدہ قانون سازی کی جائے،،ہمیں اس معاملے پرمعلومات دی جائے گی توعدالت اس پرغورکرے گی۔۔۔