KPKکےعوام کادل صوبےکےحکمرانوں سےبھرچکا ہے،پشاور کےضمنی انتخاب کا نتیجہ پروپیگنڈااورانتشارکی سیاست پرطمانچہ ہے:پرویزرشید
وفاقی وزیراطلاعات پرویزرشید کی جانب سےجاری بیان میں کہاگیاہے، کہ خیبرپختونخوا کےعوام نے ووٹ سے وزیراعظم نوازشریف کی صداقت،،دیانت اور ترقی کے
ایجنڈے پرمہرثبت کردی ہے،ان کاکہناتھا،،کہ پشاور کاضمنی انتخاب اس بات کا ثبوت ہے کہ خیبر پختونخواکے عوام کا دل صوبےکے حکمرانوں سے بھر چکا ہے،ان کوسمجھ آگئی ہے،،کہ جو لوگ چوہے نہیں مار سکتے وہ صوبے میں ترقی اور خوش حالی کیسے لائیں گے،پرویزرشید نے کہا،کہ بنوں میں ہاتھ اٹھا کر اور پشاور میں ووٹ ڈال کر عوام نے عمران خان کی منفی سیاست کو رد کردیا ہے