کراچی: سابق ہاکی اولمپیئن منصور احمد طویل علالت کے بعد انتقال کرگئے
پاکستان ہاکی ٹیم کے سابق مایہ نازگول کیپرمنصوراحمد کراچی کے نجی ہسپتال میں انتقال کرگئے،منصوراحمد گزشتہ ڈیڑھ سال سے دل کے عارضے میں مبتلا اورگزشتہ کئی ماہ سے قومی ادارہ برائے امراض قلب میں زیرعلاج تھے،منصوراحمد کے دل میں سات سٹنٹس ڈالے گئے تھے جبکہ گردوں اورپھیپھڑوں نے بھی کام کرنا چھوڑ دیا تھا، ڈاکٹروں نے انھیں ہارٹ ٹرانسپلانٹ کا مشورہ دے رکھا تھا،صبح منصوراحمد کی طبعیت خراب ہوگئی اوران کا دل صرف بیس فیصد کام کررہا تھا جس کے بعد انھیں وارڈ سے انتہائی نگہداشت کے شعبے میں منتقل کرکے ہارٹ لنگزمشین لگائی گئی جہاں وہ جانبرنہ ہوسکے