انڈونیشیا میں تین خود کش دھماکوں میں نوافراد ہلاک
انڈونیشیا میں دہشت گردوں کا گھناؤنا وارغیر ملکی میڈیا کے مطابق انڈونیشیا کے شہر سورابایا میں تین خود کش دھماکوں کے نتیجے میں کم از کم نو افراد ہلاک جبکہ درجنوں زخمی ہوگئےحکام کے مطابق پہلا حملہ سینٹا ماریہ رومن کیتھولک چرچ میں ہوا، جس میں کم از کم چار افراد ہلاک ہوئےچند منٹ کے بعد دوسرا دھماکا کرسٹن چرچ میں ہوا جس میں دو افراد ہلاک ہوئے تیسرا خود کش حملہ شہر کے پانٹی کوسٹا چرچ میں ہوا جس میں دو افراد ہلاک ہوئے،حکام کے مطابق ایک زخمی افراد نے ہسپتال میں دم توڑ جس کے بعد خود خش حملوں میں ہلاک افراد کی تعداد نو ہوگئی،سورابایا انڈونیشیا کے صوبے ایسٹ جاوا میں واقع ہے اور انڈونیشیا کا دوسرا بڑا شہر ہے