راجر فیڈرر ایک بار پھر دنیا کےنمبر ون ٹینس سٹار بن گئے
سوئٹزرلینڈ کے ٹینس اسٹار راجر فیڈرر ایک بار پھر نمبر ون کی دوڑ میں سب سے آگےنکل گئے، رافیل نڈال کی جمعے کو میڈرڈ اوپن کے کوارٹر فائنلز میں شکست کے بعد اے ٹی پی رینکنگ میں راجر فیڈرر دوبارہ نمبر ون پوزیشن پر آ گئے، چھتیس سال کے راجر فیڈرر نے فروری میں نیدرلینڈز کے روبن ہیز کو ہراکر معمر ترین اے ٹی پی نمبر ون رینکنگ حاصل کی تھی۔ اسپین کے رافیل نڈال نے مارچ میں فیڈرر سے پہلی پوزیشن چھین لی تھی