پاکستان اور افغانستان دو بھائی ہیں، بھائیوں میں کیا تقسیم :-ناصر جنجوعہ
اسلام آباد میں بین الاقوامی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مشیر قومی سلامتی ناصر جنجوعہ کا کہنا تھا کہ پاکستان اورافغانستان کے درمیان چھبیس سو گیارہ کلومیٹر طویل سرحد ہے۔ پاکستان اور افغانستان دو بھائی ہیں، بھائیوں میں کیا تقسیم ہے۔ انکا کہنا تھا کہ جب نائن الیون ہوا تو ہم کس کے ساتھ کھڑے ہوئے جب خلا پیدا ہوا تو اسی خلا کے نتیجے میں نائن الیون ہوا۔ سوویت یونین افغانستان میں آیا توپاکستان افغانستان کے ساتھ کھڑا ہوا۔ اگر پاکستان افغانستان کے ساتھ کھڑا نہ ہوتا تو کیا آج افغانستان ہوتا۔ ناصر جنجوعہ کا کہنا تھا کہ دنیا ہمیں دہشتگردی وانتہا پسندی سے متاثرایٹمی ملک سمجھتی ہے۔ بیرونی دنیا ہمیں ایک غریب ملک کے طور پر دیکھتی ہے۔ پاکستان ایک پر امن ملک ہے۔ ہمارے پاس بہترین فضائی فوج موجود ہے