وادی نیلم میں کنڈل شاہی پل ٹوٹنے سے 25 سے زائد سیاح دریا میں ڈوب گئے
وادی نیلم میں کنڈل شاہی پل ٹوٹنے سے پل پر کھڑے 25 سے زائد سیاح ’نالہ جاگراں‘ میں جاگرے جن میں سے اب تک تین افراد کی لاشیں نکالی جاچکی ہیں جب کہ باقی کی تلاش جاری ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق مظفر آباد میں وادی نیلم میں خستہ حال کنڈل شاہی پل ٹوٹ گیا جس کے باعث پل پر کھڑے سیاح نالہ جاگراں میں گرگئے۔ ڈوبنے والے تین افراد کی لاشیں نکال لی گئی ہیں۔ دریا میں گرے سیاحوں کی تلاش کے لیے امدادی اداروں نے کارروائیاں شروع کردی ہیں۔ دریا کا بہاؤ انتہائی تیز ہونے کی وجہ سے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔