جو لوگ پارٹی چھوڑ کر چلے گئے وہ ہمارے تھے ہی نہیں
جنوبی پنجاب سے تعلق رکھنے والے اراکین اسمبلی نے سابق وزیر اعظم نواز شریف سے جاتی امرہ میں ملاقات کی۔ اس موقع پر وزیر اعلی پنجاب شہبازشریف حمزہ شہباز، خواجہ سعد رفیق ،پرویز رشید، اویس لغاری سمیت دیکر سیاسی رہنما بھی موجود تھے۔ نوازشریف کا کہنا تھا کہ جنوبی پنجاب میں ہماری حکومت نے ریکارڈ ترقیاتی کام کروائے۔ سابق وزیراعظم نے الزام عائد کیا کہ ہماری پارٹی کے لوگوں کو دوسری جماعتوں میں شامل کرنے کیلئے ڈرایا دھمکایا جا رہا ہے۔ مسلم لیگ ن چھوڑے والے اراکین اسمبلی کے بارے میں نوازشریف کا کہنا تھا کہ جو لوگ پارٹی چھوڑ کر چلے گئے وہ ہمارے تھے ہی نہیں۔