،نوازشریف پرجاتی امرا فارم ہاؤس کیلئے سڑک کی تعمیر میں اختیارات سے تجاوز کا الزام ہے
نیب لاہور کے مطابق نواز شریف کو نیب کی کمبائن انویسٹی گیشن ٹیم کی جانب سے طلبی کا سمن بھجوایا گیا تھا،،،نوازشریف گزشتہ طلبی پر لندن میں ہونے کے باعث پیش نہیں ہوئے تھے،،، نوازشریف نے بطور وزیراعظم 1998 میں اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے جاتی امرا تک سڑک تعمیر کرائی،،، نوازشریف کے حکم پرسڑک کی چوڑائی بیس فٹ سے چوبیس فٹ کی گئی جس سے لاگت میں اضافہ ہوا، نیب لاہور کے مطابق نواز شریف پر بھائی کے ساتھ مل کر ذاتی فائدے کے لئے سڑک بنانے کا الزام ہے،نوازشریف کے حکم سے ضلع کونسل کے بہت سے عوامی منصوبے بند کرنے پڑے جس سے عوام کا نقصان ہوا،،،ڈی جی نیب لاہور نے کیس کی تحقیقات کے لئے خصوصی ٹیم تشکیل دے رکھی ہے،،،خصوصی ٹیم میں دو ڈپٹی ڈائریکٹرز اور ایک اسسٹنٹ ڈائریکٹر شامل ہیں،نیب لاہور کا کہنا ہے کہ رائے ونڈ روڈ کی تعمیر میں ہونے والی کرپشن میں سابق وزیر اعظم نواز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کو نامزد کیا گیا ہے،17اپریل 2000 میں شروع کی جانے والی تفتیش کے مطابق 12 کروڑ 56 لاکھ روپے سے زائد رقم کی کرپشن کی گئی، چیئرمین نیب نے معاملے کی براہ راست تحقیقات کا حکم دیا تھا،،، نیب لاہور نے رائے ونڈ روڈ کرپشن سے متعلق ریکارڈ بھی حاصل کرنا شروع کر دیاہے ، نیب لاہور کا کہنا ہے کہ ضلع کونسل کے افسران، ایل ڈی اے کے افسران اور ٹھیکیدار کو بھی طلب کیا جائے گا،تفتیش مکمل کرکے کرپشن ریفرنس احتساب عدالت لاہور میں دائر کیا جائے گا