بھارتی عدم تعان اور ہٹ دھرمی ممبئی حملہ کیس کی پیش رفت میں سب سے بڑی رکاوٹ بنی، سابق وزیرداخلہ چودھری نثار
نوازشریف کے بیان اوراس پر بھارت کی طرف سے ردعمل پر چودھری نثار نے وضاحتی بیان جاری کردیا،سابق وزیرداخلہ کا کہنا ہے کہ بھارتی عدم تعاون اور ہٹ دھرمی ممبئی حملہ کیس کی پیش رفت میں سب سے بڑی رکاوٹ بنی،پوری ذمےداری سے کہتا ہوں کہ کیس میں تعطل اور سست روی بھارتی عدم تعاون اور ہٹ دھرمی کی وجہ سے ہوئی،بطور وزیر داخلہ ممبئی حملہ کیس کے تمام مراحل سے مکمل طور پرآگاہ ہوں،،،چودھری نثار نے کہا کہ بھارت کی دلچسپی واقعے کی شفاف تحقیقات میں نہیں بلکہ وہ اسے مذموم مقاصد کے لئے استعمال کرنا چاہتا تھا،،،بھارتی حکومت نے واقعے کوبین الاقوامی طور پر پاکستان کو بدنام کرنے کے آلہ کار کے طور پر استعمال کیا ، چودھری نثار کا کہنا تھا کہ واقعہ بھارت میں ہوا،اس کے نوے فیصد شواہد اور حقائق بھارت کے پاس تھے،بھارتی حکومت متعلقہ شواہد ہمارے تحقیقاتی ادارے کے ساتھ شیئر کرنے سے گریزاں تھی،اجمل قصاب جو واقعے کا واحد ثبوت تھااس کوپھانسی گھاٹ پرپہنچا دیا گیا،،، ہماری تحقیقاتی ٹیم کو کیس سے منسلک واحد ثبوت سے سوالات کرنے کا موقع تک فراہم نہیں کیا گیا،،، کل بھوشن یادیو جیسے واقعات پر بھارت کی جانب سے ہمیشہ ہٹ دھرمی اورعدم تعاون کا مظاہرہ کیا جاتا رہا ہے،ممبئی حملوں کے حوالے سے پاکستان کی طرف سے تعاون کی ایک ایک درخواست، خط اور اعلان ریکارڈ پر ہے۔