اپ اپنی سیاہ کاریاں بچانے کیلئے نواز شریف فوج، نیب اور سپریم کورٹ جیسے ریاستی ادارے تباہ کرنے پر ہی بضد نہیں بلکہ پاکستان کے مستقبل سے کھلواڑ پر اتر آئے ہیں، عمران خان
نواز شریف نے تین سو ارب روپے اپنے بیٹوں کی بیرون ملک کمپنیوں میں چھپا رکھے ہیں جنہیں بچانے کیلئے پاکستان کے خلاف مودی کی زبان بول رہے ہیں،،سابق وزیراعظم نواز شریف دور جدید کے میر جعفر ہیں۔ان کا اصل چہرہ آج پوری طرح قوم کے سامنے آگیا ہے۔ اپنی سیاہ کاریاں بچانے کیلئے نواز شریف فوج، نیب اور سپریم کورٹ جیسے ریاستی ادارے تباہ کرنے پر ہی بضد نہیں بلکہ پاکستان کے مستقبل سے کھلواڑ پر اتر آئے ہیں،نواز شریف قوم کو بتائیں اپنے چار سالہ دور وزارت عظمیٰ کے دوران زبان کیوں نہیں کھولی، کیوں کارروائی نہیں کی،عمران خان نے تحریک انصاف کے تبدیلی کے ایجنڈے کی بھرپور حمایت میں نکلنے پر کراچی کے پرجوش عوام کا شکریہ ادا کیا،