نوازشریف پاکستان کےخلاف بیان دےکرغداری کےمرتکب ہوئےہیں, ان پر غداری کامقدمہ چلناچاہیے، ڈاکٹر بابر اعوان
بابراعوان نے سپریم کورٹ کےباہرمیڈیاسےگفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نوازشریف پاکستان کےخلاف بیان دےکرغداری کےمرتکب ہوئےہیں، بھارت سمیت پوری دنیامان چکی ہے کہ ممبئی حملےمیں بھارتی ایجنسیاں ہی ملوث تھیں،بابر اعوان نے کہا کہ نوازشریف نے بیان دےکربھارت کےپاکستان مخالف بنائیےکو ترویج دی، نوازشریف بتائیں کیااجمل قصاب انکی شوگرملز میں موجود تھا؟ کتنےبھارتی انکی شوگرملز میں کام کرتےہیں؟ سب کومعلوم ہے، نوازشریف نے ممبئی حملےکاالزام پاکستان پرلگا کربھارت نوازی کی بھی حد کردی، بابر اعوان کا کہنا تھا کہ نوازشریف کےپاس پاکستان کےایٹمی راز بھی موجود ہیں، اس معاملےکوانتہائی سنجیدگی سےدیکھناچاہیےکہ نوازشریف ایٹمی راز بھی دشمن ملک کونہ دےدیں