سپریم کورٹ نے چون ارب روپے کے قرضے معاف کروانے والے دوسو بائیس افراد کو آٹھ جون کو ذاتی حثیت میں پیش ہونے کا حکم دیدیا
سپریم کورٹ میں چیف جسٹس آف پاکستان اور جسٹس مشیر عالم پر مشتمل بینچ نے چون ارب روپے کے قرضے معاف کروانے سےمتعلق کیس کی سماعت کی۔ ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے آگاہ کیا کہ گورنر اسٹیٹ بینک نے کمیشن رپورٹ کی سمری جمع کروادی ہے۔چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ گورنر سٹیٹ بینک خود کہاں ہیں۔ دوسوبائیس افراد نے خلاف ضابطہ قرضے معاف کروائے۔ کمیشن نے دوسوبائیس افراد کے خلاف کارروائی کی سفارش کی تھی۔ تمام دوسوبائیس افراد کو نوٹسسز جاری کریینگے۔عدالت نے قرضے معاف کروانے والے دوسوبائیس افراد کونوٹس جاری کر دیے۔ سپریم کورٹ نے آٹھ جون تک تمام افراد کو ذاتی حثیت میں پیش ہونے کا حکم دیدیا۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ اربوں روپے کے قرضے معاف کروائے گئے ۔ قرضے معاف کرنے والے ذمہ داران کے خلاف کارروائی ہوگی۔