نوازشریف کے بیان کوسیاق وسباق سے ہٹ کرپیش کیا گیا۔بھارتی میڈیا نے پراپیگنڈہ کرتے ہوئے نوازشریف کے بیان کی غلط تشریح کی, ترجمان مسلم لیگ ن
ترجمان مسلم لیگ ن نے نوازشریف کے ممبئی حملوں سے متعلق بیان پروضاحت پیش کرتے ہوئے کہا کہ قائد مسلم لیگ ن کے بیان کوسیاق وسباق سے ہٹ کربیان کیا گیا۔بھارتی میڈیا نے نوازشریف کے بیان کومسخ کرتے ہوئے غلط تشریح کی،ترجمان مسلم لیگ ن نے کہا کہ بدقسمتی سے بعض پاکستانی نیوزچینلزاورسوشل میڈیا نے بھی ارادی یا غیرارادی طورپربھارتی خبروں کی توثیق کی،مسلم لیگ ن ملک کی مقبول ترین سیاسی جماعت ہے، نوازشریف کو قومی سلامتی کے تحفظ کے لئے کسی سرٹیفکیٹ کی ضرورت نہیں،ترجمان کے مطابق قومی سلامتی پرتاریخ میں نوازشریف نے مشکل فیصلے لیے،وہ نواز شریف ہی تھے جنہوں نے مئی 1998 میں پاکستان کو ایٹمی قوت بنایا،ترجمان مسلم لیگ ن کے مطابق شہبازشریف کے انتخابی مہم میں کردارسے متعلق نوازشریف کے بیان کی بھی غلط تشریح کی گئی،شہباز شریف مسلم لیگ ن کے منتخب صدرہیں،شہبازشریف کے کرداراورمستقبل کی ذمہ داریوں سے متعلق کوئی ابہام موجود نہیں