عمران نے ملک کو گروی رکھ دیا ہے، بہتر تھا خودکشی کرلیتے، مریم اورنگزیب

عمران صاحب کی نااہلی اور نالائقی نے ملک کو آئی ایم ایف کے پاس گروی رکھ دیا ہے۔ عمران صاحب اس معاہدے سے بہتر تھا آپ خودکشی کرلیتے۔ تفصیلات کے مطابق نون لیگ کی سیکریٹری اطلاعات مریم اورنگزیب نے آئی ایم ایف معاہدے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ عمران صاحب کی نااہلی اور نالائقی نے ملک کو آئی ایم ایف کے پاس گروی رکھ دیا ہے۔ عمران صاحب اس معاہدے سے بہتر تھا آپ خودکشی کرلیتے۔ اس موقع پر سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کہتے ہیں کہ حکومت نے بجلی گیس کی قیمت بڑھانے پر بھی اتفاق کرلیا ہے۔ معیشت سست ہونے سے غربت میں اضافہ ہوگا