افغانستان: نامعلوم مسلح افراد نے خفیہ ادارے کے ڈپٹی ڈائریکٹر کو ہلاک کر دیا

افغانستان میں نامعلوم مسلح افراد نے شمالی صوبے بغلان کے خفیہ ادارے کے ڈپٹی ڈائریکٹر کو ہلاک کر دیا۔ ایک صوبائی عہدیدار نے بتایا کہ عبدالغفور محمود کو دارالحکومت کابل جاتے ہوئے سفر کے دوران گولی ماری گئی جبکہ ادارے کا ایک ایجنٹ زخمی ہوا۔ ابھی تک کسی نے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔