پاکستان اور ایف اے ٹی ایف کے درمیان مذاکرات آج ہوں گے
اسلام آباد: وزارت خزانہ پاکستان اور فنانشل ایکشن ٹاسک فورس(ایف اے ٹی ایف) کے درمیان مذاکرات آج بیجنگ میں شروع ہوں گے۔ پاکستان کے وفد کی قیادت سیکرٹری خزانہ یونس ڈھاگہ کریں گے۔ وفد میں وزارت داخلہ، ایف آئی اے ، وزارت خارجہ، سیکیورٹی اینڈ ایکسچینج کمیشن(ایس ای سی پی)، نیکٹا اور اسٹیٹ بینک آف پاکستان سمیت دیگر اداروں کے اعلی حکام بھی شرکت کریں گے۔ ذرائع کے مطابق پاکستان کی طرف سے مدارس کی تعلیمی اصلاحات اور 11 مذہبی تنظیموں پر پابندی کی رپورٹ پیش کی جائے گی۔ اسٹیٹ بینک کی جانب سے مشکوک ترسیلات کی گرفت پر اہداف رپورٹ گزشتہ ماہ بھجوائی گئی تھی۔