عالمی سیاحت کی دوڑ میں دبئی نے پیرس کو شکست دے دی۔

متحدہ عرب امارات کے عالمی سیاحتی اور کاروباری مرکز دبئی نے سوشل میڈیا بالخصوص'انسٹا گرام' پرجاری ایک مہم کے دوران سیاحت کےمیدان میں فرانس کے دارالحکومت پیرس کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ میڈیا کےمطابق ٹور رزم کےشعبے میں کام کرنے والی کمپنی 'ہوپا' نے سال 2019ء کے لیے اہم ترین سیاحتی مقامات کا تعین کیا اور سیاحتی اعتبار سے شہروں کی درجہ بندی کا عمل سوشل میڈیا پر چھوڑ دیا۔ اس درجہ بندی میں دبئی کو دنیا 50 شہروں میں چوتھا بہترین سیاحتی مقام قرار دیاگیا ہے۔ یوں دبئی نے پیرس، استنبول، لاس اینجلس، ماسکو، ٹوکیو، برلن، ٹورنٹو، ہانگ کانگ، امسٹرڈام، سڈنی اور ملبرنکو بھی پیچھے چھوڑ دیا۔ سوشل میڈیا نالخصوص انسٹا گرام اور ٹویٹر پر ہیش ٹیگ کےساتھ دبئی کی پوسٹ کردہ تصویرکو 8 کروڑ لوگوں نے پسند کیا ہے۔ 'ہوپا' کمپنی کاکہنا ہے کہ دبئی کو انسٹا گرام اور دیگر سوشل میڈیا ویب سائیٹ پر بہترین سیاحتی مقام کادرجہ حاصل ہونا حیران کن ہے۔ یہ پہلا موقع ہے جب دبئی نے پیرس کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔