تمام صوبے این ایف سی میں سے 3فیصدفاٹاکودیں گے۔ وزیراعظم
وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ فاٹاکے عوام کے چاہتے ہیں ان کی بھی آوازہواورسنی بھی جائے، تمام صوبوں سے درخواست کی کہ فاٹا کیلئے ترقیاتی منصوبوں کی رقم میں حصہ ڈالیں، تمام صوبے این ایف سی میں سے 3فیصدفاٹاکودیں گے، جوعلاقے پیچھے رہ گئے ہمیں، ان علاقوں کوترقی دینی ہے، ہمارے دشمن احساس محرومی کو استعمال کر رہے ہیں ، ماضی کی نسبت ہمیں اب سوچ تبدیل کرنی ہوگی،بلوچستان،سندھ اورفاٹاسمیت سب لوگ پاکستانی ہیں۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے قومی اسمبلی اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا فاٹاکے عوام چاہتے ہیں وہ بھی مین اسٹریم میں ہوں، ان کی بھی آوازہواورسنی بھی جائے، فاٹاسے متعلق بل پر تمام جماعتوں نے اتفاق کیاہے، اتفاق کرنے پر تمام جماعتوں کومشکور ہوں۔وزیراعظم نے کہا تمام صوبے این ایف سی میں سے 3فیصدفاٹاکودیں گے، فاٹامیں دہشت گردی کیخلاف جنگ کے باعث بہت نقصان ہوا، فاٹامیں ترقیاتی منصوبے کیلئے بڑی رقم کی ضرورت ہے۔عمران خان نے کہا خیبرپختونخوا کے ترقیاتی فنڈ سے فاٹاکے ترقیاتی منصوبے مکمل نہیں ہوسکتے، تمام صوبوں سے درخواست کی ہے کہ فاٹا کیلئے ترقیاتی منصوبوں کی رقم میں حصہ ڈالیں۔انہوں نے کہا ہماری زندگی میں ایک حادثہ ہوا،مشرقی پاکستان الگ ہوا، مشرقی پاکستان احساس محرومی کے باعث الگ ہوا، مشرقی پاکستان کے لوگوں میں احساس محرومی پایاجاتاتھا۔وزیراعظم نے کہا فاٹاکے عوام بھی پاکستانی شہری ہیں، جوعلاقے پیچھے رہ گئے ہمیں، ان علاقوں کوترقی دینی ہے، ہمارے دشمن احساس محرومی کو استعمال کر رہے ہیں ، ماضی کی نسبت ہمیں اب سوچ تبدیل کرنی ہوگی۔عمران خان نے کہا جو پاکستان میں رہنے والے ہیں انہیں احساس محرومی نہیں ہوناچاہیے، احساس محرومی ختم کر نے کیلئے ہمیں اقدامات کرناہوں گے، دشمن کچھ علاقوں میں احساس محرومی کواستعمال کررہے ہیں۔ان کا مزید کہنا تھا بلوچستان،سندھ اورفاٹاسمیت سب لوگ پاکستانی ہیں۔اس سے قبل وزیراعظم عمران خان کی اسپیکرقومی اسمبلی سے ملاقات ہوئی تھی ، ملاقات میں شاہ محمودقریشی اورنورالحق قادری بھی موجود تھے۔ملاقات میں فاٹامیں نشستوں سے متعلق ترمیمی بل اور ایوان کاماحول ساز گاربنانے پرتبادلہ خیال کیا گیا۔