شاہینوں کے برسٹول میں ڈیرے، آج پریکٹس کل تیسرا ون ڈے کھیلیں گے
قومی شاہینوں نے برسٹول میں ڈیرے جما لیے، آج پریکٹس میں پسینے بہائیں گے، کل سیریز کے تیسرے ون ڈے میں اونچی اڑان دکھائیں گے، ساوتھمپٹن ون ڈے ہائی سکورنگ میچ دیکھنے والوں نے بڑے مقابلے کی امیدیں لگا لیں۔ مشن ورلڈکپ کی تیاریاں تیز ہو گئیں، قومی کھلاڑی برسٹول پہنچ گئے، آج مشقیں ہوں گی اور بیٹنگ، بولنگ، فیلڈنگ میں جان ماریں گے۔ انگلینڈ کے خلاف سیریز کا تیسرا ون ڈے کل (منگل) کو شیڈول ہے، پاکستان اور انگلش ٹیمیں سہ پہر پانچ بجے مدمقابل ہوں گی۔