اوپن مارکیٹ میں ڈالرکے نرخ ایک روپیہ بڑھ گئے
اوپن مارکیٹ میں ڈالرکی قیمت میں ایک روپیہ اضافہ ہو گیا جس کے بعد ڈالر 143 روپے 70 پیسے میں فروخت ہونے لگا۔ آج کاروباری ہفتے کے آغاز پر انٹر بینک میں ڈالر کا ریٹ مستحکم رہا جس پر 141 روپے 40 پیسے پر ٹریڈ کرتا رہا دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر کا ریٹ آئی ایم ایف معاہدے سے متاثر نظر آیا جس پر اس کے ریٹ میں 1 روپے کا اضافہ دیکھنے میں آیا، اور ڈالر 143 روپے 70 پیسے میں فروخت ہوا۔