آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدے کے بعد پی ٹی آئی کی خودکشی ہوگئی، نفیسہ شاہ

پیپلزپارٹی کی رہنما ڈاکٹر نفیسہ شاہ وزیراعظم کو آئی ایم ایف خان قرار دے دیا۔ انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدے کے بعد پی ٹی آئی کی خودکشی ہوگئی۔ نوماہ میں جو تکلیف قوم کو دی گئی ہے اس کا حساب کون دے گا؟پارلیمنٹ ہاس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹرنفیسہ شاہ نے کہا کہ آئی ایم ایف سے معاہدے کا اعلان رات کے اندھیرے میں ہوا۔ مشیر صاحب نے چند کلمات انٹرویو کی صورت میں کہے۔ آج کے اجلاس میں آکر ایک بیان دے دیتے تو بہت اچھا ہوتا، اس سے ہمارے تحفظات بڑھ گئے ہیں۔اس موقع پر پیپلزپارٹی کے رہنما حیدر زمان نے کہا کہ اس حکومت کا رمضان پیکج ناکام ہوچکا ہے۔ آج مہنگائی کے دور میں دو ارب روپے کا پیکج ناکافی ہے