طلبہ کی صحت اہم، جتنے بھی بورڈ کے امتحانات تھے سب منسوخ کردیے۔ شفقت محمود
وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کی موجودہ صورتحال میں طلبہ کی صحت اہم ہے، جتنے بھی بورڈ کے امتحانات تھے سب منسوخ کردیے،نویں تا بارہویں جماعت تک کے امتحانات منسوخ ہوگئے ہیں اور اس پر صوبوں سے مشاورت کریں گے۔ایک ٹی وی پروگرام میں اظہار خیال کرتے ہوئے شفقت محمود نے کہا کہ اس وقت جتنے بھی بورڈ کے امتحانات ہونے تھے وہ سب منسوخ ہوگئے اور طلبہ کو پچھلے سال کی بنیاد پرپروموٹ کیا جاسکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ نویں کلاس سے بارہویں کلاس کے امتحانات منسوخ ہوگئے، ہمارے لیے بچوں کی صحت اہم ہے، جمعرات کو تمام صوبوں کے ساتھ مشاورت کریں گے۔واضح رہے کہ سندھ حکومت نے پہلی تا آٹھویں جماعت کے طلبہ کو اگلی کلاسوں میں ترقی دینے کا فیصلہ کیا ہے اور صوبے میں بورڈ کے امتحانات سے متعلق اب تک کوئی فیصلہ نہیں ہوسکا ہے۔