ای سی سی نے 100 ارب روپے کے زرعی پیکج کی منظوری دے دی
کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے کسانوں کو کھاد پر سبسڈی، زرعی قرضوں پر بینک مارک اپ میں کمی، روئی کے بیج اور سفید مکھی کیڑے مار ادویات پر سبسڈی اور مقامی طور پر تیار ٹریکٹر پر سیلز ٹیکس سبسڈی فراہم کرنے کے لیے زراعی پیکج کی منظوری دے دی۔اسلام آباد میں وزیر اعظم کے مشیر برائے خزانہ اور محصول برائے ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ کی زیر صدارت ای سی سی کا اجلاس ہوا۔