بلوچستان پاکستان کا مستقبل ، تعاون جاری رکھنا ہماری ذمہ داری ہے. آرمی چیف
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ بلوچستان پاکستان کا مستقبل ہے، بلوچستان کے مستقبل کیلئے تعاون جاری رکھنا ہماری ذمہ داری ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق اس امر کا اظہار آرمی چیف نے سدرن کمانڈ کوئٹہ اورگریژن قرنطینہ سنٹر کے دورے کے دورا ن کیا۔ آرمی نے ہدایت کی کہ بلوچستان کے دور دراز علاقوں میں رسائی یقینی بنائی جائے۔ آرمی چیف کو آپریشنل تیاریوں ، پاک افغان بارڈر پر باڑ لگانے کے عمل پر بریفنگ دی گئی ۔ آرمی چیف نے گریژن قرنطینہ سینٹر کا بھی دورہ کیا ۔ آرمی چیف کو کورونا سے متعلق اقدامات سے آگاہ کیا گیا ۔ آرمی چیف نے کورونا سے متعلق ریلیف سرگرمیوں میں مصروف جوانوں سے گفتگو کی۔